فیسکو حکام کی روایتی سستی برقرار

فیسکو حکام کی روایتی سستی برقرار


میانوالی(24نیوز) فیسکو کی روایتی سستی برقرار، میانوالی میں رقم وصول کرنے کے باوجود سڑک کنارے بجلی کے پول ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا گیا ۔ جہاز چوک سے سہراب والا تک دو رویہ سڑک کی تعمیر تاخیر کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سڑک کا کام جنوری میں شروع ہوا تھا اور ڈیڑھ کلومیٹر سے زائد 10 کروڑ روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل ہونا تھا لیکن ابھی تک معمولی کھدائی کے علاوہ کام نہیں ہوسکا ۔ ہائی وے ڈویژن میانوالی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے موجود بجلی کے کھمبوں کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہے ۔ پول ہٹانے کے لیے جنوری میں فیسکو کو 92 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے مگر اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ ہائی وے ڈویژن افسروں اور شہریوں نے فیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی فلاح کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے بجلی کے پول جلد ہٹائے جائیں ۔