پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے لیے بڑی اور بری خبر

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے لیے بڑی اور بری خبر


گوادر(24نیوز) نیوی اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کراچی میں ایس ایس یو کے 25 کمانڈوز نے ٹیکنییکل ٹریننگ کی تربیت مکمل کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس ایس یو کے 25 کمانڈوز نے تربیت مکمل کرلی۔نیوی سیل کمانڈوزنے ایس ایس یو کمانڈوزکوٹیکٹیکل ٹریننگ کی تربیت کے دوران فضائی حملہ، بس حملہ، اسنائپرفائرنگ،ہتھیاروں کے استعمال اور دیگرتفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔

واضح رہے کہ جدید طرز کی تربیت ایس ایس یو کے کمانڈوز کو فراہم کرنے پرکمانڈرنیوی سیل ذوہیب نجم بیگ سے اظہارتشکرکیا۔آخرمیں کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد کوشیلڈ پیش کی گئی۔

دوسری جانب سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی گوادر پہنچ گئے۔ترجمان کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔نیول چیف کو سی پیک کی بحری حفاظت پر بریفنگ دی گئی۔