عالمی دباﺅ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے:نواز شریف


لاہور( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نوازشریف نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی دباﺅ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے،ہم بھارت سے کسی طور پر کم نہیں ہیں یہ سب آج سے بیس سال پہلے کیے گئے فیصلے کا نتیجہ ہے۔

        ایٹمی قوت بنے 20 سال مکمل

وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنے 20 سال مکمل ہوچکے ہیں اور پاکستان اب نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کا خواہش مند ہے،آج کے نام کو یوم تکبیر کے نام سے پکارا جاتا ہے،یہ دھماکے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں کیے گئے تھے۔
پاکستان کے ایٹمی تجربات کے 20 سال مکمل ہونے پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے پچھلے 20 برسوں میں ایٹمی عدم پھیلاو¿ پر سختی سے عمل کیا اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے پیش نظر پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کا خواہش مند ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور 1998 میں ہمیں اپنے دفاع کے لیے ایٹمی تجربات کرنا پڑے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہمارے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ پاکستان 2050 تک ایٹمی توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ”یہ تو بلی سے دودھ کی رکھوالی کرانے والی بات ہے“

واضح رہے کہ 11 اور 13 مئی 1998 کو بھارت نے راجستھان میں پوکھران کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے پہل کی تو آخرکار 28 مئی 1998 کی سہ پہر پاکستان نے بھی بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایٹمی دھماکا کرکے خود کو دنیا کی 7 جوہری قوتوں میں شامل کروالیا تھا۔
جس کے بعد سے ہر سال 28 مئی کو 'یومِ تکبیر' کے طور پر منایا جاتا ہے،لاہور میں آج سب سے بڑی تقریب الحمرا ہال میں تین بجے ہوگی جس کی صدارت وزیر اعلیٰ شہباز شریف کرینگے جبکہ نواز شریف خطاب کرینگے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں