دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے پنجاب پولیس ڈرونز لے آئی


لاہور (24 نیوز) پولیس اب دہشت گردوں خطرناک ڈاکوں اور کچے کے آپریشنز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ جہاں پولیس کا پہنچنا مشکل ہو گا، وہاں ڈرون کے ذریعے آنسو گیس اور گرنیڈ کا استعمال کیا جائے گا۔

 24 نیوز زرائع کے مطابق دہشت گردوں اور کچہ کے علاقہ میں خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے اب ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرون کے ذریعے آنسو گیس شیل اور چھوٹے گرنیڈ دشمن پر پھینکے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہوشیار خبردار،سوشل میڈیا نےخفیہ ایپ متعارف کروادی

اسی حوالے سے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں آئی جی پنجاب کوبھی آنسو گیس شیل، چھوٹے گرنیڈ چلانے کاعملی مظاہرہ دکھایا جاچکا ہے۔ جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے خطرناک ڈاکوؤں سے مقابلے میں آسانی ہوگی اور ان کے خلاف موثرکاروائی کرنے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا مت بھولئے: مارک زکر برگ نے فیس بک ڈیٹا لیکس پر یورپ سے معافی مانگ لی

ابتدائی طور پر2 ڈرون کیمرے آرپی او ڈیرہ غازی خان کو کچہ میں آپریشن کے لیے دے دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک وقت میں ڈرون سے8سے10کلوبارودی مواد اور آنسو گیس شیل کیمروں کی مدد سے پھینکے جاسکتے ہیں۔