ویرات کوہلی بھی’’اوئے پیچھے تو دیکھو‘‘کہنے پر مجبور ہوگئے

ویرات کوہلی بھی’’اوئے پیچھے تو دیکھو‘‘کہنے پر مجبور ہوگئے


نئی دلی(24 نیوز)’’اوئے پیچھے تو دیکھو‘‘ویڈیو کی شہرت بھارت تک جاپہنچی،کرکٹرز ہوں بالی ووڈ سٹارز ہوں یا عام بھارتی اس ڈائیلاگ کو استعمال کرتے نظر آتے ہیں، پاکستان میں تو اسے مختلف پروڈکٹس کی کمرشلز میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

ایک ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمدشاہ کے دیوانوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی ہیں ۔حال ہی میں بھارتی کپتان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ احمد کے انداز میں کہتے نظر آرہے ہیں’’اوئے پیچھے تو دیکھو‘‘۔ احمد کے اس انداز نے صرف کوہلی کو ہی نہیں پورے پاکستان کو دیوانہ بنایا ہواہے۔ جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی احمد شاہ کی دیگر ویڈیوز میں سے اس ویڈیو کو بےحد پسند کیاگیاتھا۔

اپنی معصوم اور بھولی بھالی باتوں سے سب کو دیوانہ بنانے والے ننھے احمد کی ایک ویڈیو نے انہیں بھی دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کی طرح راتوں رات مشہور کردیاہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer