بینظیر ایئر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام


اسلام آباد(24 نیوز) بینظیر ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی جانے والی پرواز کے مسافر کے سامان سے 1 کلو 144 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

آئس اصل مالٹوں میں شامل بناوٹی مالٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ، اے ایس ایف نے فضل واحد نامی مسافر کو گرفتار کر لیا ، ملزم دبئی کے راستے آئس لیکر سعودی عرب جا رہا تھا۔