سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس

اسلام آباد (24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں نواز شریف کا وزیر داخلہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار، وزیر داخلہ کی وضاحتیں بھی کام نہ آئیں، نواز شریف کے مطابق دھرنے کو درست انداز میں ہینڈل نہیں کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاوس میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا,ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ نے دھرنا مذاکرات اور معاہدہ پر بریفنگ دی, نواز شریف نے وزیر داخلہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا دھرنے کو درست انداز میں ہینڈل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی راہنماؤں نے وزیر قانون ک استعفی کے فیصلے پر اظہار تشویش بھی کیا,جبکہ لیگی راہنماؤں نے پارلیمانی جماعتوں کے کردار کو مایوس کن قرار دیا۔لیگی رہنماوں کا کہنا تھا پارلیمانی جماعتوں کے عدم تعاون کی وجہ سے زاہد حامد کی وزارت کی قربانی دینا پڑی۔