پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی جس میں آج فیصلہ سنایا جانا تھا۔

دو ممبران کی غیر حاضری کی وجہ سے درخواست پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر فیصلہ 5 دسمبر کو سنائے جائیگا۔

صوابی سے پی ٹی آئی رہنماء یوسف علی نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی جس پر دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے 13 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا پی ٹی آئی کو کرپٹ قیادت سے صاف کرنا ہے ، امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔