وزیر اعظم نے زاہد حامد کا اسعتفیٰ منظور کر لیا،24 نیوز نے کاپی حاصل کرلی
وزیر اعظم نے زاہد حامد کا اسعتفیٰ منظور کر لیا،24 نیوز نے کاپی حاصل کرلی

وزیر اعظم نے زاہد حامد کا اسعتفیٰ منظور کر لیا،24 نیوز نے کاپی حاصل کرلی

اسلام آباد (24نیوز)وزیر اعظم شاہد کاقان عباسی نے زاہد حامد کا اسعتفیٰ منظور کر لیا ، زاہد حامد کا استعفی گزشتہ رات وزیر اعظم کو موصول ہوا تھا، استعفی میں سب سے اہم کردار وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ادا کیا۔


تفصیلات کے مطابق  زاہد حامد نے الیکشن بل ترمیم کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تحریک لبیک کے راہنماوں نے اجلاس میں تسلیم کیا کہ میں قادیانی نہیں ہوں۔

زہد حامد کی جانب سے دیے گئے استعفی میں زاہد حامد نے اپنے خاندان کے مذہبی پس منظر کے بارے میں آگاہ کیا ہے, زاہد حامد نے اپنے استعفی میں کہا ترمیم کے حوالے سے بھی اپنے کردار پر مکمل بریفنگ دی, مجھ سے استعفی مانگنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔جبکہ دھرنا قائدین کے بار بار مطالبے پر خود مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی۔

زاہد حامد نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بل کی منظوری بارے بھی تفصیلات لکھی ہیں, زاہد حامد نے اپنے استعفی میں نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعتماد کا شکریہ بھی ادا کیا