سعودی عرب : پاکستانی سفارت خانے میں محفل مشاعرہ


جدہ (24 نیوز)سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں محفل مشاعرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شعراء کرام کے علاوہ سخن نوازوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی

پاکستان کلچرل گروپ کی جانب سے منعقدہ محفل مشاعرہ میں سعودی عرب سمیت بحرین، کویت اور پاکستان سے شعراء کرام نے شرکت کی ۔

پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین بھی بڑی تعداد شریک ہوئے ، اس موقع پر یوسف علی یوسف، وقار نسیم وامق، غزالہ کامرانی، ریاض شاہد، قدسیہ ندیم لالی، سلیم کاوش اور دیگر شعراء کرام نے اپنا شاندار کلام پیش کیا جسے حاضرین نے خوب محظوظ کیا۔

پاکستان کلچرل گروپ کے ایونٹ آرگنائزر شمشاد احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی بہت ادب نواز ہے اور ہماری بھی یہی کوشش رہی ہے کہ ادب کی ترویج کے لئے بہتر انداز میں کام کیا جائے۔

محفل مشاعرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان خان حشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ میرے لئے یی بات نہایت قابل اطمینان بخش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی، شاعری، موسیقی اور دیگر فنون لطیفہ کی چیزوں میں اعلیٰ پائے کا ذوق رکھتی ہے۔

پاکستان میں جہاں نامور شعراء کرام موجود ہیں بلکل اسی طرح سعودی عرب میں بھی پاکستانی شعراء کرام اپنا ثانی نہیں رکھتے، سفارت خانہ پاکستان کیمونٹی کی جانب سے منعقد کردہ ہر اچھے ایونٹ کو اپنا بھرپور تعاون دیتا رہے گا۔