ویرات کوہلی ، انوشکا شرما کا ظہیر خان کی شادی پر خوب رقص


ممبئی (24 نیوز) بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ  سٹار ویرات کوہلی نے فاسٹ بائولر ظہیر خان کی شادی پر ڈانس کر کے سماں باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی دوست اداکارہ انوشکا شرما نے فاسٹ بائولر ظہیر خان کی شادی پر خوب ڈانس کیا ۔

دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، یویو ہنی سنگھ کے گانے پر سبھی شرکا نے ڈانس کر کے ان کا ساتھ دیا۔