زعیم قادری ناراض پیرحمیدالدین سیالوی کو منانے دربارسیال شریف پہنچ گئے

زعیم قادری ناراض پیرحمیدالدین سیالوی کو منانے دربارسیال شریف پہنچ گئے


  سرگودھا(24نیوز): صوبائی وزیرزعیم قادری دھرنے کیخلاف آپریشن پر ناراض رکن اسمبلی پیرحمیدالدین سیالوی کو منانے کیلئے دربارسیال شریف پہنچ گئے۔زعیم قادری کا مشن ناکام ہو گیا، پیر حمید الدین سیالوی نے زعیم قادری کو دو ٹوک جواب دے دیا.

تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ استعفیٰ ہاتھ میں لے کر آئیں اور اپنے عقائد بیان کریں، ان کے عقائد سے مطمئن ہوا تو ایم این ایز اور ایم پی ایز کے استعفے واپس ہوں گے، رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ بھی واپس لے لیں گے۔ صوبائی وزیرزعیم قادری نے لیگی ایم پی اے پیرحمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقینی دہانی کرائی ،پیرحمیدالدین سیالوی نے راناثنااللہ کے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے3 دسمبرکی ڈیڈلائن دے دی.

 رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر قانون کی 12 ربیع الاول کے بعد دربار سیال شریف آمد متوقع ہے جہاں وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں گے۔انہوں نے دھرنے کے معاملے پرلیگی ایم پی اے نظام الدین سیالوی سمیت 11 ارکان اسمبلی نے استعفوں کا اعلان کیا تھا۔