نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی بہن کے حوالے سے سوالات اٹھا دئیے

نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی بہن کے حوالے سے سوالات اٹھا دئیے


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے حوالے سے سوالات اٹھا دئیے۔

انہوں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی جائیداد کی منی ٹریل کیاہے؟ علیمہ خان نے جرمانہ ادا کر دیا کیا یہ این آر او نہیں ہے؟ یہ کس کے پیسے سے جائیداد بنائی گئی؟ علیمہ خان کے آمدن کے ذرائع بھی نہیں، اربوں روپے کی جائیداد علیمہ خان نے کیسے خرید لی؟ نواز شریف علیمہ خان شوکت خانم کے بورڈ کی ممبر بھی رہیں، نواز شریف قوم جاننا چاہتی ہے یہ پیسہ کہاں سے آیا کس نے دیا؟

صحافی نے سوال کیا کہ کیا علیمہ خان کی جائیداد کی چھان بین کیلئے نیب کو درخواست دیں گے؟ نواز شریف نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب میں نے سوچا نہیں، دو گھنٹے دیں اس کے بعد یہ بتا سکتا ہوں، آپ صبح یہ سوال پوچھتے تو ابھی جواب دے دیتا، آج بہت دن بعد سیاسی گفتگو کی لیکن میرا ارادہ نہیں تھا، بات کرتار پور سے چلی اور سیاست پر آ گئی، حکومت اب قوم کو اپنی سو دن کی کارکردگی بتائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں نے دو ہزار تیرہ میں نعرے لگائے چھ مہینے میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی، میں نے الیکشن میں کہا تھا ایک یا دو سال کا وعدہ نہیں کرنا،میں نے کہا تھا حکومت پانچ سال کی مدت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی ہم نے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔