پاکستان کی دنیا میں پذیرائی بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی

پاکستان کی دنیا میں پذیرائی بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی


24نیوز: کرتارپور راہداری پر پاکستان کی دنیا میں پذیرائی بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی۔مودی سرکار پاکستان کے امن کے پیغام پر بھی دشمنی پر اتر آئی۔

بھارت ایک ایسی دُم ہے جسے ہزاروں سال شیشے میں رکھیں تو بھی سیدھی نہیں ہوسکتی. پاکستان نے امن کی جانب ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، کرتارپور راہداری کے لیے کاوشیں پاکستان نے کیں اور بھارت کریڈٹ لینے کی کوششوں میں لگ گیا۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے انوکھا بیان داغ ڈالا، کہتی ہیں بھارت بہت عرصے سے کرتارپور راہداری کھولنے کی بات کررہا تھا جسے پاکستان نے اب مانا ہے۔ساتھ ہی کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،سشما سوراج نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا بھی کہہ دیا۔

جہاں مودی سرکار پاکستان دشمنی میں مصروف ہے وہیں بھارتی میڈیا خطے میں امن کو پارہ پارہ کرنے پر تُل گیا،کرتارپور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں سدھو کی شرکت نے بھارتی میڈیا کو پھرآگ لگا دی۔ سدھو کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر مبنی مہم شروع کرتے ہوئے غدار اور دھوکے باز قرار دے دیا گیا،ساتھ ہی سدھو کو خبردار کیا گیا کہ ابھی بھی وقت ہے وہ معاملے کو سمجھیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔