پاکستان سرکار نے پوری دنیا کے دل جیت لئے: رمیش سنگھ

پاکستان سرکار نے پوری دنیا کے دل جیت لئے: رمیش سنگھ


کراچی(24نیوز) سکھ کونسل آف پاکستان کے پیٹرن ان چیف سرداررمیش سنگھ خالصہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور کا بارڈرکھل گیا۔ سکھ برادری کے لئے آج بڑا دن ہے۔ پاکستان کی سرکارنے ساری دنیا کا دل جیت لیا، ہم امید کرتے ہیں بھارت بھی ایسا ہی کرے گا۔

کرتارپور بارڈر کھولنے کے فیصلے سے جہاں ہندوستان کی سکھ برادری بہت خوش ہے وہیں پاکستان کی سکھ برادری کی خوشی کا کوئی حساب نہیں۔  کراچی پریس کلب میں سکھ کونسل آف پاکستان کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ سکھ کونسل آف پاکستان کے پیٹرن ان چیف سرداررمیش سنگھ خالصہ نے وزیراعظم عمران خان سمیت آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کے آ نے پر خوشی ہوئی لیکن بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی پاکستان آنا چاہیے تھا ۔

سردار رمیش سنگھ کا مزید کہنا تھا آج کے تاریخی دن کے موقع پر ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے، پاکستان عوام دوست اور مہمان نواز ملک ہے اس نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ بہت اچھا سلوک رواں رکھا ہے۔ سکھ برادری کی جانب سے کرتار پور بارڈر کھولنے کی خوشی میں کراچی پریس کلب میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

مزید اہم خبر جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/featured

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔