ناجائزحکومت نہ آج قبول ہےنہ کل ہوگی، مولانافضل الرحمان



سکھر(24 نیوز) مولانافضل الرحمان نےایک بارپھرنئےانتخابات کرانےکامطالبہ کردیا۔

سکھر میں خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ جعلی پارلیمنٹ قانون سازی کرنے کی اہل نہیں،موجودہ حکومت کوسمری تک بنانی نہیں آتی،انہیں یہ بھی نہیں معلوم قانون کیاکہتا ہے،اصل پارلیمنٹ آکرقانون سازی کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متفق ہےکہ ناجائزحکومت نہ آج قبول ہےنہ کل ہوگی۔ موجودہ صورت حال میں اپوزیشن پوری طرح یکسو ہے، ان حکمرانوں سےایسالگتا ہے خودتوڈوبیں گےملک بھی لے ڈوبیں گے، اربوں روپےکاحساب نہ دینےوالےریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ، فارن فنڈنگ میں باہر سے اربوں روپےلیےگئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer