پنجاب پولیس کے 36 افسران کے تقرروتبادلے

 پنجاب پولیس کے 36 افسران کے تقرروتبادلے


لاہور(24نیوز) محکمہ پولیس میں بھی تبادلوں کانیاریلاآگیا۔صوبےبھرکی پولیس میں اہم سیٹوں پربڑے تبادلے کردیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے36 پولیس افسران کےتقرروتبادلےکردیئے۔ممتازاحمدکوڈی پی اومیانوالی تعینات کردیاگیا۔عبادت نثارکوڈی پی او خوشاب تعینات کردیاگیا۔عرفاق طارق کوڈی پی او بھکر مقررکردیاگیا۔کیپٹن(ر)محمدعلی ضیا ڈی پی او ساہیوال جبکہ ساجدکیانی کوڈی پی او حافظ آبادلگادیاگیا۔صادق علی کوڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ لگادیاگیا۔انورکھتران ڈی پی او چنیوٹ تعینات جبکہ اطہراسماعیل کوڈی پی او اوکاڑہ لگادیاگیا۔

محمدمعصوم ڈی پی اوخانیوال مقررہوگئے۔جمیل ظفرکوڈی پی او لودھراں تعینات کردیاگیا۔عاطف اکرام ڈی پی او وہاڑی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔عاطف نذیرکوڈی پی او ڈیرہ غازی خان لگادیاگیا۔عمران شورڈی پی او مظفرگڑھ لگ گئے۔ہارون رشیدخان کوڈی پی او راجن پور مقررکردیاگیا۔راناطاہررحمان ڈی پی او لیہ جبکہ جہانزیب خان نذیرکوڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیاگیا۔محمدشہزادآصف خان کوڈی پی اور نجیب الرحمان بگوی کوڈی پی او نارووال لگادیاگیا۔جبکہ عامرتیمورکوڈی پی او بہاولپورمقررکردیاگیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔