ہاسٹل وارڈن کی لاپرواہی نے طالبہ کی جان لے لی

ہاسٹل وارڈن کی لاپرواہی نے طالبہ کی جان لے لی


راولپنڈی(24نیوز) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کے ہاسٹل میں طالبہ جان بحق ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کے ہاسٹل میں طالبہ جان بحق ہو گی ، ساتھی طالبات کا کہناتھا کہ طالبہ کی زہریلی چیز کاٹنے سے ہلاکت ہوئی،رات کو ہاسٹل وارڈن کو طبعیت کی خرابی کی اطلاع دی مگر اسپتال نہیں لے جایا گیا ۔

طالبہ کی موت پر ساتھی طالبات سراپا احتجاج ہیں،انہوں نے تمام کلاسز کا بھی بائیکاٹ کر دیا ہے۔ساتھی طالبات کا کہنا تھا کہ طالبہ کی موت زہریلی چیز کاٹنے سے ہوئی۔