نہ جانے اپوزیشن کے دل میں کیا چور ہے:فواد چوہدری


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکوﺅں کو الٹا لٹکانے کی بات کرو تو اپوزیشن واک آﺅٹ کر جاتی ہے،الیکشن کمیشن کو تیمور علی خان تالپور کے انکشاف پر نوٹس لینا چاہیے،جس کو کرپشن پر پکڑنے کی کوشش کریں وہ مظلوم بن جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے ڈاکوو¿ں کو الٹا لٹکانے کی بات کرو تو اپوزیشن واک آﺅٹ کر جاتی ہے۔ نہ جانے اپوزیشن کے دل میں کیا چور ہے۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تیمور علی خان تالپور نے پیپلز پارٹی کی خرید و فروخت کی تصدیق کردی۔ تیمور تالپور نے سنگین اعتراف کیا ہے، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے، جس ادارے پر ہاتھ رکھیں، نیچے سے کھوکھلا ہوتا ہے، اس طرح تو ملک نہیں چلے گا، یا ٹیکس بڑھائیں گے، یا قرض لیں گے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کو کرپشن پر پکڑنے کی کوشش کریں وہ مظلوم بن جاتا ہے۔ ایلیٹ کلاس کو نہ پکڑا تو پاکستان ٹھیک نہیں ہوگا۔