عوام کو امراض سے بچانے کیلئے شہر اقتدار میں صحت میلہ سج گیا

عوام کو امراض سے بچانے کیلئے شہر اقتدار میں صحت میلہ سج گیا


اسلام آباد (24 نیوز) پہلی بار صحت فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کو صحت متعلق سے آگاہی سمیت اسٹالز بھی لگائے گئے،فیسٹول کا افتتاح وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہاشو گروپ آف کمپنیز کی جانب سےاسلام آباد میں پہلی مرتبہ ہیلتھ فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں ماہرین صحت نے شرکا کو مفید مشورے دیے، فیسٹیول میں اسٹالز بھی لگائے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت  عامر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے حوالے سے بہت کام ہورہے ہیں اس دفعہ صحت کی بجٹ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہاشو کمپنی کے صحت کے متعلق آئیڈیاز پر  بھی کام کیا جائے گا۔

فیسٹول میں شریک ماہرین صحت اور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز س کا انعقاد ہونا چاہیئے،ایس پروگرامزسے لوگوں میں بیماریوں سے متعلق آگاہی بڑھتی ہے۔