سنگدل شخص کا بیوی، بیٹی کے ساتھ ایسا کام کہ جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

سنگدل شخص کا بیوی، بیٹی کے ساتھ ایسا کام کہ جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے


(24نیوز) سنگدل شخص نے بیوی اوربیٹی حملہ کردیا،خیرپورمیں پولیس اہلکارفائرنگ سے شہیدہوگیاجبکہ چارسدہ میں عوام ناظم کے خلاف سراپااحتجاج بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق سنگ دل باپ نے بیٹی اور بیوی پر چھریاں چلا دیں۔اوکاڑہ میں تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں گھریلو ناچاکی پر خاوند نے اپنی بیوی اور بچی کو چھریاں مار دیں۔جس پربیوی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔جبکہ بچی کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ادھر خیرپور رانی پور تھانہ کی حدود میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر مسلح ملزمان نےفائرنگ کردی۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک ملزم بھی ماراگیا۔
حافظ آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 21ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ اشتہاری ملزمان سمیت آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے9ڈیلربھی گرفتارکرلیے گئے۔ ملزمان سےبھاری مقدار میں آتش بازی اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔
چارسدہ میں عوام ناظم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے ناظم پر ترقیاتی کاموں میں اقربا پروری کا الزام لگایا۔مظاہرین کاکہناتھاناظم نے ان کاموں پر توجہ نہیں دی جوضروری تھے۔