میڈیکل سٹورز مالکان کی ہٹ دھرمی کا چوتھا روز، مریض جان کی بازی ہارنے لگے

میڈیکل سٹورز مالکان کی ہٹ دھرمی کا چوتھا روز، مریض جان کی بازی ہارنے لگے


 24نیوز:ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف ملتان میں میڈیسن مارکیٹ چوتھے روز بھی بند۔ ادویات نہ ملنے پر مریض اور لواحقین مشکلات کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیکل سٹورز مالکان کی ہٹ دھرمی چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف میڈیسن مارکیٹ چوتھے روز بھی بند۔ ادویات نہ ملنے پر مریض جان کی بازی ہارنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھرمیں میڈیکل سٹورز تیسرے روز بھی بند،مریض کو دوائیوں
 
شٹر ڈاون ہڑتال میں ریٹیلرز، ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز شامل ہیں۔ نشتر روڈ، گھنٹہ گھر، چونگی نمبر 9، ممتاز آباد اور چوک قذافی مارکیٹوں میں مکمل شٹر ڈاون۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لءے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔