انصاف کے در پرانصاف کیلئےپکار

انصاف کے در پرانصاف کیلئےپکار


اسلام آباد( 24نیوز )انصاف کے در پرانصاف کےلیے پکار،اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پراترآئے،سابق صدر آصف علی زرداری اورفریال تالپورکی احتساب عدالت پیشی پرملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی،اسسٹنٹ کمشنرکی یقین دہانی پرمظاہرہ ختم کردیا۔

اہم پیشی پر بڑا احتجاج، جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین نے کام چھوڑا۔کالی پٹیاں باندھی،بینر اٹھائے اورنعرے لگائے،ایک طرف آصف علی زرداری اورفریال تالپور کی پیشی تو دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت سمیت 13 عدالتوں کے ملازمین نے علامتی ہڑتال کی۔

ملازمین کا مطالبہ تھا کہ انہیں سپیشل جوڈیشل الائونس ، یوٹیلٹی الائونس اور جوڈیشل الائونس فراہم کیا جائے،غیر منصفانہ رویہ قبول نہیں۔احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر حرکت میں آئے اور ملازمین سے مذاکرات میں مطالبات کی یقین دہانی کرائی جس پرملازمین کام پرچلے گئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer