حمزہ شہباز کو استثنیٰ مل گیا

حمزہ شہباز کو استثنیٰ مل گیا


لاہور(24نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازشریف رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت پیش ہوگئے،جج نے شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔ 

حمزہ شہبازشریف کاکہنا ہےکہ عمران خان ملک پرعذاب کی طرح مسلط ہیں،کہتےہیں حکمرانوں کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔ ادویات سمیت دیگرہرچیز کی قیمت آسمان سےباتیں کررہی ہے،انہوں نےنیب کو بھی خوب آڑےہاتھوں لیا۔ عمران خان ملک پرعذاب کی طرح مسلط ہیں۔

حمزہ شہبازشریف کی پیشی کےموقع پرکارکنان کو روکنے کے لیےگورنمنٹ ایم اے اوکالج چوک سول سیکرٹریٹ کےباہرکنٹینرزلگا کر روڈ کو بھی بلاک کیاگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer