اسلام آباد، تیز رفتار ویگن ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکراگئی، 12 مسافر جاں بحق

اسلام آباد، تیز رفتار ویگن ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکراگئی، 12 مسافر جاں بحق


اسلام آباد (24نیوز) اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، تیزرفتار ویگن ٹول پلازہ کی دیوارسے ٹکراگئی، حادثے میں 12 مسافر جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے.

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا،سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ کی دیوارسے ٹکراگئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی،جس کے باعث لاشوں اورزخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالنا پڑا،گاڑی میں17 مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،حادثے کے زخمیوں کو راولپنڈی اوراسلام آباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور سوگیا تھا،پمزاسپتال کےحکام کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت کاعمل مکمل کرلیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق ڈرائیور حادثے کے بعد سے غائب ہے اور اسے نہ ہی راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔