میڈیا لوگوں کی عزت کی دھجیاں نہ اُڑائے:چیف جسٹس

میڈیا لوگوں کی عزت کی دھجیاں نہ اُڑائے:چیف جسٹس


لاہور(24نیوز)سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر نوٹس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، وزیراطلاعات فواد چودھری بھی عدالت پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات پر کوئی کیسے گفتگو کرسکتا ہے،ہم نے نیب کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے سے منع کیا ہے، تومیڈیا کیسے لوگوں کی پگڑیاں اچھا سکتا ہے،اس طرح کے تبصرے عدالتی کارروائی پراثرانداز ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے اینکر سے کہا کہ آپ کے خلاف کارروائی کرسکتا ہوں۔

پی بی اے اور تمام میڈیا ہاوسز کو نوٹسز کردیتے ہیں پوچھ لیتے ہیں میڈیا کا ضابطہ اخلاق کیا ہے، ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر پر مقدمات چل رہے ہیں،آپ کس طرح ایک لیڈر کیخلاف زیر سماعت کیسز پر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے اینکر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا پروگرام اسپانسرڈ تھا یا کسی کے کہنے پر کیا، کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتویکردی گئی ہے۔