ٹینس سٹار راجر فیڈرراور نواک جوکویچ کی یو ایس اوپن میں شاندار فتح

ٹینس سٹار راجر فیڈرراور نواک جوکویچ کی یو ایس اوپن میں شاندار فتح


نیویارک(24نیوز)سویز ٹینس سٹار راجر فیڈرراور نواک جوکویچ نے یو ایس اوپن راؤنڈ ون کے مقابلوں میں فتح سمیٹ کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی،گرمی کے باعث 5 کھلاڑی میچ مکمل نا کر سکے۔

بیس گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر کا یو ایس اوپن میں شاندار آغاز ہوا۔ پہلے راؤنڈ میں جاپان سے تعلق رکھنے والے یوشیتو نیشیوکا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 ,2-6 اور 4-6 سے شکست دے دی ۔ سربین ٹینس سٹار نواک جوکوویچ ہیٹ سٹروک کا شکار ہونے کے باوجود کورٹ میں ڈٹے رہے اور ہنگری کے مارٹن فکسویکس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-6 ,6-3, 4-6 اور 0-6 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ تک رسائی ممکن کرلی۔
نیویارک میں شدید گرمی کے باعث ٹینس کھلاڑی مشکلات سے دوچار رہے ۔ یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں 5 کھلاڑی ہیٹ سٹروک کے باعث میچ مکمل نا کرسکے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔