نئے پاکستان میں دو حریف آمنے سامنے آگئے

نئے پاکستان میں دو حریف آمنے سامنے آگئے


  24نیوز : نئے پاکستان میں دو حریف آمنے سامنے آگئے۔ کچرے کی شکایت لے کر آنے پر پی ٹی آئی کے اراکین اور ایم کیو ایم کی بلدیاتی نمائندوں کے مابین تکرار ہوگئی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 کراچی کے ضلع کورنگی میں کچر اٹھائے جانے کی شکایت بنی دونوں حلیفوں کے درمیان تلخ کلامی کا باعث کورنگی سے منتخب تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی جب کچرا نا اٹھانے کی شکایت کرنے گئے تو وہاں موجود ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ضلعی وائس چیئرمین احمر احمد کے ساتھ ان کی تلخ کلامی ہوئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جاتے جاتے رکی۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ضلع کورنگی نیئر رضا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں نے بدتمیزی کی اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان قربتوں کے رشتے زیادہ دور تک نہیں گئے تھے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماوں میں تکرار کے واقعات سامنے آنے لگے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito