"خواجہ سعد رفیق کا بیان آئین کی خلاف ورزی ہے"


اسلام آباد (24 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان آئین کی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر مثبت سوچ والے آدمی ہیں مگر ان کے ردعمل پر افسوس ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا  کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان آئین کی خلاف ورزی ہے۔ بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر متعلقہ ہے۔ اگر کوئی سازش ہے تو ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائیں۔ ایسے بیان دیں گے تو بہت ارتعاش پیدا ہو گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اداروں میں ہم آہنگی کے لیے خاموش کردار ادا کرتا رہتا ہوں۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے زیادتی کررہے ہیں۔ کچھ چینلز نے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔