نواز شریف کو ایجنڈے کے تحت نکالا گیا:اسحاق ڈار

نواز شریف کو ایجنڈے کے تحت نکالا گیا:اسحاق ڈار


لندن (24نیوز) اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقدمات بنانے والوں کےعزائم بے نقاب ہوں گے اور میاں محمد نواز شریف کو ایجنڈے کے تحت نکالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مقدمات بنانے والوں کے عزائم جلد بے نقاب ہوں گے،ضمیر صاف اور مطمئن ہے ،ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا نوازشریف کے نقطہ نظر کی مکمل حمایت کرتا ہوں،اقامہ کو بنیاد بنا کر نواز شریف کو ایجنڈے کے تحت نکالا گیا،نوازشریف کے موقف کی مکمل حمایت کرتاہوں۔

لندن سے سابق وزیرخزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرعلاج مکمل ہونے تک سفر کی اجازت نہیں دے رہے، پاکستان آکر نیب عدالت کے سامنے جھوٹے کیس کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، کرپشن اور اقربا پروری کا الزام ثابت ہو جائے توسزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں،پاناما انکوائری میں میرا نام شامل نہیں تھا،نام جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد سامنے آیا۔

مزید  دیکھیں: