بلوچستان رکن اسمبلی مجید اچکزئی ضمانت پر کوئٹہ جیل سے رہا


بلوچستان (24نیوز)ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے الزام میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی ضمانت پر کوئٹہ جیل سے رہا کر دہے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رمضان میں اسمبلی اجلاس کے بعد مجیدخان اچکزئی گھر کی جانب جارہے تھے کہ جی پی او چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سارجنٹ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ جو بعد میں ہسپتال میں جانبحق ہوگیاتھا۔

 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجیدخان اچکز ئی کو گرفتار کیا بعد میں ان پر اغوا برائے تاوان،گاڑی ٹمپرنگ ،اور قتل کا مقدمہ دائر ہوا تھا۔ مسلسل سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے اغواء اور گاڑی ٹمپرنگ کے مقدمے سےمجید خان اچکزئی کو بری جبکہ سارجنٹ کچلنے اور دوسرے مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ جمعہ کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے مجید خان کو رہا کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور عزیز اقارب جیل سے باہر موجود تھے۔ محمود خان اور مجید خان اچکزئی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور پھول بھی نچاور کئے گئے۔