لیاری کی ننھی بچیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی باکسنگ رِنگ میں اتر آئیں


کراچی(24نیوز)  باکسنگ کے مکوں سے حریف کو ناک آوٹ کرنا، لڑکوں کا ہی کھیل نہیں، لیاری کی لڑکیاں بھی رِنگ میں اتر آئیں ہیں، رینجرز باکسنگ چمپئن شپ میں باکسر لڑکیوں نے ایسے مکے چلائے کہ لیلیٰ علی کی یاد تازہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق رنگ میں گھونسوں سے کام لیتی ہوئی یہ لڑکیاں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھتی ہیں،جن کا شوق عام لڑکیوں کی طرح  بلکل نہیں جبکہ یہ باقاعدہ باکسرز ہیں، ایک دوسرے کو ناک آوٹ کی تیزی اور پھرتی سے مکا مارنا،دیکھنے میں ہی لگتا ہے کہ یہ کمال کی باکسرز بنیں گی۔

پاکستان رینجرز کی جانب سے لیاری میں سجائی گئی اس باکسنگ چیمپئن شپ میں لیاری کی 50 سے زائد لڑکیوں نے حصہ لیا ہے،،چیمپئن شپ تو دو روز تک جاری رہے گی، مگر اس چیمپئن شپ کا اثر کئی سالوں تک رہے گا،یعنی پاکستان کو ان ہی بچیوں میں سے کوئی نہ کوئی مایا ناز باکسرز مل سکتی ہیں اگر ان بچیوں پر مزید توجہ دی جائے تو۔

ویڈیو دیکھیں: