مشرف کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے: نواز شریف

مشرف کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے: نواز شریف


لاہور (24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آئین توڑنے والوں کو سزا دلوانے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ سابق ڈکٹیٹر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے، وہ رائیونڈ میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رائے وینڈ میں  نماز جمعے کے بعد نواز شریف کی کارکنون سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، مشرف کو بہت جلد کہٹرے میں لائیں گے،بزدل انسان بہانہ بنا کر باہر بیٹھا ہے اگر بہادر ہے تو پاکستان آکہ اپنے کیسز کا سامنا کرے، انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کے کیسز کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا ۔

ویڈیو دیکھیں :