پاکستان مہم جوسیاحت کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار


پاکستان (24نیوز)حسین وادیوں کا نظارہ کرنا ہے توپاکستان چلو،برطانوی سوسائٹی نے پاکستان کو سیاحت کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ان 20 ممالک میں پاکستان کوسفر کے لیے دنیا کا بہترین ملک اورپاکستانیوں کوسب سے زیادہ دوستانہ قرار دیا گیا ہے۔ سوسائٹی کے رکن سیموئیل جوئنسن کے مطابق پاکستان میں پہاڑوں کے نظاروں کا کہیں اورتصوربھی نہیں ملتا ہے۔

برطانوی سوسائٹی نے پاکستان میں شاہراہ قراقرم پرسفرکو دنیا کا بہترین سفر قرار دیا ہے۔ سیموئیل جوئنسن نے مزید واضح کیا کہ پاکستان جلد سیاحت میں بین الاقوامی مقام حاصل کرلے گا۔ بیک پیکرسوسائٹی نے سفر کے شوقین افراد کو پاکستان کا سفر کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔