وزیراعظم کی 4 نجی بجلی گھروں کو آر ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری

وزیراعظم کی 4 نجی بجلی گھروں کو آر ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصاری رابطہ کمیٹی نے چار نجی بجلی گھروں کو آر ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی میں چار نجی بجلی گھروں کو آر ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ جن نجی بجلی گھروں کی پیداوار ایل این جی سے کی جائے گی ان میں سیف پاور لمیٹڈ، اورینٹ پاور لمیٹڈ، ہلمور پاور، جنریشن کمپنی اور شیفرالیکٹرک کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

یہ بجلی گھر دونوں ذرائع سے بجلی پیدا کرسکتے ہیں جو بنیادی ایندھن کے طور پر قدرتی گیس اور ثانوی ایندھن کے طور پر ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ بجلی گھروں میں ایل این جی کے ذریعے پیداوار سے ہر ماہ لاگت میں نمایاں بچت ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 41 ہزار میٹرک ٹن اضافی کھاد کی برآمد کی حتمی تاریخ 28 فروری تک توسیع کی منظوری بھی دی ہے، جن میں 35 ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد سری لنکا کو برآمد کی جائے گی۔

اجلاس میں ٹیکس نادہندگان کے لئے 0.4 فیصد کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے نفاذ کی تاریخ میں اس ماہ کی 30 تاریخ تک توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔