آنجہانی راجیش کھنہ کی 76ویں سالگرہ

آنجہانی راجیش کھنہ کی 76ویں سالگرہ


24نیوز : رومانوی ہیرو راجیش کھنہ کے مداح آج ان کی 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ عظیم اداکار امرتسرمیں 29 دسمبر  1942میں پیدا ہوئے۔

 1969میں فلم ’آرادھنا‘ نے راتوں رات اسٹار بنا دیا، راجیش کھنہ کی منفرد چال، غمگین آنکھیں اور مخصوص ادائیں شائقین کے دلوں میں آج بھی تازہ ہیں۔

 70 کی دہائی میں جس فلم میں بھی کام کیا وہ سپرہٹ ہوئی، لگاتار 15 ہٹ فلمیں دے رکارڈ قائم کیا۔ راجیش کھنہ نے 166 فلموں میں کام کیا۔ 1973میں اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے شادی کی۔

شازیہ بشیر

Content Writer