لاہوریے ٹریفک سگنلز توڑنے میں بڑھ گئے

لاہوریے ٹریفک سگنلز توڑنے میں بڑھ گئے


24نیوز : تین ماہ میں چار لاکھ سے زائد ای چالان کئے گئے، پانچ کروڑ پچاس لاکھ سے زائد جرمانہ خزانے میں جمع کروایا گیا، چالان کی گئی چالیس ہزار سے زائد گاڑیوں کے ایڈریس ہی ایکسائزسسٹم میں دستیاب نہیں۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی گاڑیوں کے ای چالان کرنے میں انتہائی متحرک نکلی۔ جاری اعداد وشمار کے مطابق ریڈسگنل کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3لاکھ ۔اوورسپیڈنگ پر 50ہزار، ون وے اور لین کی خلاف ورزی پر 10ہزار سے زائد ای چالان بھجوائے گئے۔

اتھارٹی کا الیکٹرانک چالان نا دہندگان کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چالان جمع نہ کروانے والی 147 گاڑیاں پکڑی گئیں، نادہندگان نے پکڑے جانے پر10لاکھ روپے سے زائد جرمانہ جمع کرایا، سیکڑوں گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں بلیک لسٹ کی جاچکی ہیں۔

جہاں ای چالان کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں کمی آئی وہیں یہ بات بھی لمحہ فکریہ ہے کہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی چالیس ہزار سے زائد گاڑیوں کے ایڈریس ہی ایکسائز کےسسٹم میں دستیاب نہیں ہیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer