کنگ خان بیٹی کیلئے روایتی والد بن گئے، لڑکوں سے خبر دار رہنے کا مشورہ

کنگ خان بیٹی کیلئے روایتی والد بن گئے، لڑکوں سے خبر دار رہنے کا مشورہ


ممبئی ( 24 نیوز ) شاہ رخ خان اپنی بیٹی کیلئے روایتی باپ بن گئے، اپنی بیٹی کو فلمی ڈائیلاگز استعمال کرنے والے لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان فلموں میں بہترین رومانوی کردار ادا کرنے کی وجہ سے مقبول ہیں لیکن انہوں نے اپنی بیٹی سہانا خان کو روایتی والد کی طرح لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی سہانا کو سختی سے اُن لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جو فلموں کے ڈائیلاگز استعمال کرکے انہیں متوجہ کریں اور بات کرنا چاہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer