پی ایس ایل تھری ،ملتان سلطان مد مقابل ٹیموں کی نیندیں اُڑانے کو تیار ہ

پی ایس ایل تھری ،ملتان سلطان مد مقابل ٹیموں کی نیندیں اُڑانے کو تیار ہ


ملتان(24نیوز) پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان مد مقابل ٹیموں کی نیندیں اُڑانے کو تیار ہے،فاسٹ باولر جنید خان ملتان سلطان کے فاسٹ باولنگ کے شعبے کا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں،جنید خان پی ایس ایل ٹو کی فاتح پشاور زلمی کے ساتھ ساتھ لنکا شائر اور مڈل سیکس کاونٹی کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری میں مدمقابل ٹیموں پر حملہ آور ہونے کے لئے ملتان سلطان کے کھلاڑیوں کی تیاریاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں،24دسمبر 1989کو صوابی میں پیدا ہونے والے لیفٹ آرم ٹیسٹ فاسٹ باولر جنید خان ملتان کی فاسٹ باولنگ کی سلطانی کرنے کو تیار ہیں۔
جنید خان پاکستان کے لئے 22ٹیسٹ،66ون ڈے انٹر نیشنل اور 9ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں،گذشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تاریخی کامیابی میں جنید خان کاکلیدی کردار تھا۔
پی ایس ایل کے پہلے دوایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے جنید خان  پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کامیابی میں مرکزی اداکیا،صوابی ڈسٹرکٹ اور ایبٹ آباد ریجن سے کرکٹ کا آغاز کرنے والے جنید خان لنکا شائر اور مڈل سیکس کاونٹی کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
جنید خان وسیم اکر م کو اپنا آئیڈیل قراردیتے ہیں اور ان کی راہنمائی میں ملتان سلطانز کو پی ایس ایل تھری میں فتح یاب کروانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔