کراچی:وزیر اعظم نے لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا


کراچی(24نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لیاری ایکسپریس وے کا ابھی کل ہی افتتاح کیا تھا، 15 سال بعد افتتاح ہوا بھی وہ بھی یکطرفہ، شہری سہراب گوٹھ سے ماڑی پور تو جاسکتے ہیں لیکن واپسی کیلئے وہی پرانا روٹ استعمال کرنا پڑئےگا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس منصوبے کا دوسرے ٹریک کا 15 سال بعد افتتاح ہوا۔لیکن ایک ٹریک افتتاح کے بعد بھی بند ہے۔ سہراب گوٹھ سے ماڑی پور تک  شہری جاسکتے ہیں مگر ماڑی پور سے واپس آنے والے شہری کہتے ہیں کہ ٹریفک کے مسائل شدید ہیں اس ٹریک کو بھی جلد فعل کیا جائے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ سے اندرون شہر ٹریفک میں کافی کمی آئے گی۔ کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ کیوں کہ یہاں سفر کرکے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہوگا۔