اے ٹی ایم فراڈ اسکینڈل میں ملوث 2چینی باشندوں کو ایک ایک سال کی سزا


کراچی(24نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں گرفتار 2 چینی باشندوں کو ایک ،ایک سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق  ایم ٹی فراڈ میں گرفتار چینی باشندوں کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ چینی باشندے مختلف ڈیوائسز کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے۔ دونوں چینی باشندوں کو گزشتہ سال اے ٹی ایم سے رقم چرانے کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کیاتھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں چینی باشندوں ایک ،ایک سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔