حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اونچی عمارتوں کیخلاف کارروائی

حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اونچی عمارتوں کیخلاف کارروائی


اسلام آباد (24 نیوز): شہر اقتدار میں اونچی عمارتوں میں حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ ایف سکس بورلے سینٹر میں 25000 سے 30000 تک کے چالان کردیئے گئے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے شعبہ ای اینڈ ڈی ایم کی ایف سکس بورلے سینٹر اور قریبی پیٹرول پمپ میں کارروائی، چیف میونسپل آفیسر اسلام آباد اسد کیانی نے آپریشن کی قیادت کی۔ ذرائع کے مطابق متعدد ریسٹورنٹس، دکانوں، بزنس سینٹرز کو 30 ہزار سے 1 لاکھ تک کے چلان کر ڈالے۔ پیٹرول پمپ کو بھی ایک لاکھ روپے کا چلان کردیا گیا۔

چلان کئے گئے تمام دکانوں، پیٹرول پمپ سمیت دیگر کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع سی ڈی اے کے مطابق اگر بلڈنگ سیفٹی قوانین 2010 پر اب بھی عملدرآمد نہ ہوا تو مزکورہ عمارتوں کو سیل کردیا جائے گا۔