بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی


اسلام آباد(24نیوز) بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہو گئی،  مرکزی بینک کے پاس دو مہینے کی درآمدات سے بھی کم زرمبادلہ رہ گیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور سود کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ 10 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گیا،  گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک نے مجموعی طور پر 60 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں جس کے باعث ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کا حجم 9 ارب 66 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اوپن مارکیٹ میں مزید 40 پیسے بڑھ گئی

  اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس 4 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا جس سے ان کا حجم 6 ارب 58 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہو گیا۔ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 55 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 24 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہ گئے۔