چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستانی ٹیم آج بلیجئیم سے ٹکرائے گی

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستانی ٹیم آج بلیجئیم سے ٹکرائے گی


بریڈا (24نیوز) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میں میچ میں آج پاکستان ہاکی ٹیم مضبوط حریف بلیجئیم کا مقابلہ کرے گی ۔آج کے میچ میں کامیابی سے پاکستانی ٹیم تیسری چوتھی پوزیشن کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی۔
چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میں آج پاکستان کا مقابلہ یورپین چیمپئن بلیجیئیم سے ہو گا۔ٹورنامنٹ میں تیسری چوتھی پوزیشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے پاکستان کو آج کےمیچ میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے ۔ٹورنامنٹ میں اپنے چوتھے میچ میں گرین شرٹس نے اولمپک چیمپئن ارجنٹائن کو چار ایک سے شکست دی  جبکہ پچھلے تینوں میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔