شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوگئے

شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوگئے


لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں لاہور ہائیکورٹ نے  ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلہ کو معطل کردیا۔

شاہد خاقان عباسی نے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز اپیل کی تھی۔ سابق وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیا کہ  ایپلٹ ٹریبونل نے اختیارات سے تجاوز کیا، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے خاقان عباسی  نے درخواست میں ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی تھی۔

سماعت کے بعد  لاہور ہائیکورٹ نے شاہد خاقان کو  این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا  جبکہ  نواز شریف کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت جاری  ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔