حلقہ این اے 246 :مسائل کا رونا روتے عوام

حلقہ این اے 246 :مسائل کا رونا روتے عوام


کراچی( 24نیوز )شہر قائد کا حلقہ این اے 246 جو لیاری اس سے متصل علاقوں پر مشتمل ہے، کلری، ہنگورآباد، عثمان آباد، چاکیواڑہ، نیا آباد، کمہار واڑہ، آگرہ تاج اور بہار کالونی پر سمیت دیگر علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے اپنا نقطہ نظر بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق یوں تو انتخابات میں ہر سیاسی جماعت کا یہ نعرہ ہے کہ میدان وہ ہی فتح کرے گا لیکن لیاری کے عوام کہتے ہیں کہ ووٹ کے طلبگار تو سب ہیں مگر مسائل حل نہیں ہوتے۔ کراچی کے قدیم ترین علاقے لیاری کے مسائل آج بھی حل طلب ہیں اور یہاں کے رہنے والے ہر دور میں پیپلز پارٹی کو جتوانے کےلئے برجوش نظر آتے ہیں۔
فراہمی آب کا مسئلہ ہو یا نکاسی آب کے مسائل کچرے کے ڈھیر کا خاتمہ کرنا ہو یا لوڈ شیڈنگ ،روتے صرف عوام ہی ہیں جبکہ لیاری کے جیالے پر امید ہیں کہ بی بی کا بیٹا عذاب جھیلتے عوام کی پریشانیوں کا سدباب کرے گا۔ لیاری کے مکینوں نے چیف جسٹس سے ابیل کی ہے کہ وہ علاقے کی ناقص صورتحال اور متعلقہ ادارں کی بے حسی کا نوٹس لیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پیپلزپارٹی ہماری پارٹی ہے اگر پیپلز پارٹی کی قیادت لیاری کے عوام کو اپنا سمجھیں گے تو آج بھی ووٹ بی بی کو دیں گے، مسائل جب حل ہوں گے جب لیاری میں صرف لیاری والے رہیں ورنہ بہتری مشکل ہے۔