اسلام آباد نیوائیرپورٹ پر20اپریل سےجہاز پروازیں بھریں گے


 اسلام آباد( 24 نیوز ) اسلام آباد نیوائیرپورٹ سے چند ہی دنوں میں جہازاڑان بھریں گے۔ ملک کے اس جدید ترین ائیرپورٹ کے افتتاح کے لیے بھرپورتیاریاں جاری ہیں۔  20اپریل کووزیراعظم نیوائیرپورٹ کافیتہ کاٹ کر افتتاح کرینگے۔

24 نیوزکے مطابق عالمی معیاراورجدید ترین سہولیات سے آراستہ اسلام آباد نیوائیرپورٹ سےاب چند ہی دنوں میں جہازاڑان بھرتے نظرآئیں گے۔ اورتواوراب تودھند بھی پروازوں کی لینڈنگ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

طیاروں کی لینڈنگ اورٹیک آف کے لیے ساڑھے 3 کلومیٹرطویل رن وے بنایاگیاہے۔ نہ صرف یہ پاکستان کاجدید ترین ائیرپورٹ ہوگا بلکہ اپنی کشادگی میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔

نیو ائیرپورٹ پر 28پروازوں کے مسافر بیک وقت سماسکتے ہیں۔ جہازکی مانند نظرآنے والا یہ ائیرپورٹ دیگرسہولیات سے بھی آراستہ ہے۔ شاپنگ مالز،گالف کورس، فائیوسٹارہوٹل اورریسٹورنٹس جیسی سہولیات اس کومنفرد بناتی ہیں۔

اپریل کے پہلے ہفتہ میں ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ جس کے بعد تمام متعلقہ دفاتر کی منتقلی اور دیگرعملہ کی تعیناتی کی جائے گی۔