امریکہ میں کرکٹ کی بحالی کیلئے نجم سیٹھی کوشاں


لاہور (24 نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم نام آ گئے ہیں، باضابطہ اعلان آج ہوجائے گا، امریکا میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لوگو کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں ساتھ دینے پر سپانسرز کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پی ایس ایل فائنل کے بعد کراچی میں آنے والی ہےکرکٹ کی کالی آندھی

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے نام ہمارے پاس آگئے اعلان میں تاخیر سکیورٹی مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز بورڈ کی درخواست پر کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ ستمبر میں امریکہ میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے کوشاں ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی بات طے نہیں ہوئی۔

پڑھنا نہ بھولئے: بلوچستان کا ایسا کھیل جو بزرگ کھیلتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ سیریز کا تنازع جُوں کا تُوں ہے اور اس معاملہ کو بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔