درندہ نما انسان نے ماں کو قتل کردیا

درندہ نما انسان نے ماں کو قتل کردیا


مریدکے(24نیوز)  بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا۔عارف نے جائیداد کی خاطر اپنی ماں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔

جاہلیت کا زمانہ لوٹ آیا، لوگ فرعون کا روپ دھار چکے ہیں، مرید کے میں پیش آیا ایسا واقعہ جہاں بیٹا ماں کا دشمن بن گیا، زمین کانپ گئی ہوگی لیکن شاہد اس بدبخت انسان کے دل میں رحم نہیں آیا، جس پیٹ سے وہ نکلا تھا اسی پیٹ میں چھریاں مار مار اپنی ہی ماں کو جان سے مار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ضلع کچہری میں فائرنگ، پیشی پرآیا ملزم جاں بحق

تفصیلات کے مطابق مریدکے تار بازار میں خونی درندہ صفت بیٹے عارف عرف میٹھو نے چھریوں کے  وار سے  اپنی ماں کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع
کے مطابق بیٹا عارف نے جائیدار کی خاطر اپنی ماں سیما کو قتل کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔