نقیب اللہ کے والد کا راؤ انوار کو جیل منتقل کرنے کا مطالبہ

نقیب اللہ کے والد کا راؤ انوار کو جیل منتقل کرنے کا مطالبہ


کراچی (24نیوز)سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دئیے جانے کیخلاف نقیب اللہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کے خون کا سودا نہیں ہونے دیں گے.
سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ کے والد محمد خان نے درخواست دائر کردی ، درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ کہ راؤ انوار کو گھر میں سب جیل بنا کر رکھا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے،محکمہ داخلہ نے بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے راو انوار کو اس ہی کے گھر میں رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راؤ انوار کی کمرہ عدالت میں گپ شپ، اے سی چلانے کی درخواست

عدالت نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو سب جیل میں رکھے جانے کو کالعدم قرار دیکر اورراؤ انوار کو جیل منتقل کروائے،  سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا کہ ہمیں راؤ انوار کا گھیرا تنگ کرنا ہے۔
گرینڈ جرگہ کے رکن سیف الرحمان نے کہا کہ راؤ انوار کے گھر کو سب جیل بنانے کو چیلنج کردیا ہے۔نقیب کے والد کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ محسود کو نہ ہی بھولیں گے اور نہ ہی اس کے خون کا سودا کریں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔